: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن،6مئی(ایجنسی) لندن کی میئرشپ کے لیے کل جمعرات کو منعقدہ انتخابات میں تاحال جائزوں کے مطابق لیبر پارٹی کے صادق خان کو کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار زَیک گولڈ اسمتھ پر واضح سبقت حاصل ہے۔ اس طرح کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر بورس جانسن کی آٹھ سالہ آئینی مدت
کے بعد اب ایک بار پھر لیبر پارٹی کا ایک سیاستدان برطانوی دارالحکومت کے معاملات چلائے گا۔ ملک کے دیگر حصوں میں منعقدہ مقامی اور علاقائی انتخابات میں البتہ لیبر پارٹی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بہت سے رائے دہندگان نے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی مخالف جماعت یُو کے آئی پی کو ووٹ ڈالے ہیں۔